نوجوانوں کی طاقت سے ملک کو فلاحی ،خوشحالی اوراسلامی پاکستان بنائیں گے،عنایت اﷲ خان

نوجوانوں کیساتھ ملکر ملک کو بدعنوانی کی لعنت سے نجات ،ملک کوفلاحی خوشحال واسلامی پاکستان بنائیں گے،سینئروزیرخیبرپختونخوا

پیر 21 مارچ 2016 18:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) خیبرپختونخوا کے سینئر وزیربلدیات ودیہی ترقی عنایت اﷲ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے ساتھ مل کر ملک کو بدعنوانی کی لعنت سے نجات اورملک کوفلاحی خوشحال اوراسلامی پاکستان بنائیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے براول دیربالا میں ایک بڑے یوتھ کنوشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلع ناظم دیر بالا صاحبزادہ فصیح اﷲ ،جے آئی یو تھ پاکستان کے صدر زبیر احمد گندل،ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان حافظ ساجد انور ضلعی امیر حافظ حنیف اﷲ اورکثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔

عنایت اﷲ نے کہا کہ پاکستان میں انسانی وسائل اورٹیلنٹ کی معدنی اورانسانی وسائل اورٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن ماضی میں کرپٹ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک ترقی نہ کرسکااورملک کو آج صالح دیانت دار اہل قیادت کی ضرورت ہے جو صرف جماعت اسلامی نے فراہم کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کرپشن کے خلاف ایک ملک گیر مہم شروع کی ہے ۔

اس مہم کے دوران دیگر سرگرمیوں کے علاوہ صوبے میں 5 لاکھ نوجوانوں کو جے آئی یوتھ کاممبر بنایاجائیگا اوریہ نوجوانان 2018 الیکشن میں جماعت اسلامی کے دست بازو بن جائنگے اورجماعت اسلامی اسی الیکشن میں صوبے کی سب سے بڑی پارٹی کے طورپر سامنے آئے گی۔ یوتھ کنونشن سے ضلع ناظم دیر بالاصاحبزادہ فصیح اﷲ کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں