پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے ریگی للمہ ٹاﺅن میں بلین ٹری پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

نوجوانوں کا جذبہ دیکھ کرپاکستانی ٹیم کی ہارکاغم بھول گیا۔عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 مارچ 2016 15:17

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2016ء) : خیبر پختونخواہ میں بلین ٹری پراجیکٹ کے تحت پی ٹی آئی چئیر مین عمرا ن خان نے ریگی للمہ ٹاﺅن میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تقریب میں نوجوانوں نے پشتو موسیقی پر رقص بھی کیا۔ جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کا جذبہ دیکھ کر پاکستانی ٹیم کی شکست کا غم بھول گیا۔اس موقع پر عمران خان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ملک بھر میں جنگلات موجودتھے جن کی غیر قانونی کٹائی کی گئی ، انہوں نے کہا کہ راجن پور میں ن لیگی رہنما نے ہزاروں ایکٹر جنگل پرقبضہ کر لیا۔پنجاب کے بھی سارے جنگلات پر قبضہ کر کے انہیں ختم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مری ڈویژن میں جنگلات اراضی پر ہاﺅسنگ سوسائٹی بنا دی گئی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اتنے درخت لگانے کا کسی نے نہیں سوچا تھا۔ ہم پاکستان کا مستقبل بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں