پشاور: یکہ توت میں حساس اداروں کی کاروائی کالعدم تنظیم کے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 21 مارچ 2016 12:58

پشاور: یکہ توت میں حساس اداروں کی کاروائی کالعدم تنظیم کے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

پشاور (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21مارچ۔2016ء) پشاورکے علاقہ یکہ توت میں حساس اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتارکرلیا، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے کاروائی یکہ توت کے علاقہ میں کی ، جہاں ایک گھر سے 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتارکیاگیا۔ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کلرزکاتعلق فاٹا کی ایک کالعدم تنظیم سے ہے، جو پولیس اور اہل تشیع کے علما کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے ہیں، ٹاگٹ کلرز کو خفیہ مقام پر منتقل کرکے مزیدتفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں