محکمہ خوراک کا کریک ڈاؤن‘ ناقص گوشت فروخت کرنے پر 4دکانیں سیل

پیر 21 مارچ 2016 11:59

پشاور۔21 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مارچ۔2016ء )صوبائی محکمہ خوراک نے شہر کے مختلف علاقوں میں گرانفروشوں اورناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چار گوشت کی دکانیں سیل کردیں جبکہ درجنوں افراد کوگرفتار کرکے جیل منتقل کردیا‘ صوبائی وزیر خوراک لودھی کی ہدایت پر سیکرٹری خوراک کی نگرانی میں راشنگ کنٹرولر آفتاب عمر‘ فوڈ انسپکٹر تسبیح الله اور واصل خان پرمشتمل خصوصی ٹیم نے تہکال ‘ یونیورسٹی روڈ بورڈ بازار ‘متنی ‘ بڈھ بیر اور حیات آباد سمیت دیگر علاقوں میں چھاپے مارکر ناقص گوشت فروخت کرنے اورصفائی ابترصورتحال پرچارگوشت کی دکانیں سیل کردیں‘ جبکہ درجنوں گرانفروشوں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں