پشاور، پرویز مشرف کا نام اے سی ایل سے نکالنے اوربیرونی ملک جانے کی اجازت دینے کیخلاف پیپلزپارٹی کااحتجاج، وفاقی حکومت کیخلاف نعرے

ہفتہ 19 مارچ 2016 20:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) سابق صدر پرویز مشرف کا نام اے سی ایل سے نکالنے اوربیرونی ملک جانے کی اجازت دینے کیخلاف پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے مسلم لیگ ن کے حکومت کوشدید تنقید کانشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

پشاور کے نواحی علاقہ بخشوپل پر پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے بلاول بھٹو کی کال پر پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرے میں پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماوں سمیت جیالوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،مظاہرے کی قیادت پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہمایوں خان کررہے تھے ،مظاہرین نے وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور گونواز گو کے نعرے بھی لگائے ،مظاہرین نے کچھ دیر کے لیے بخشوپل روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کردیا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹر ی کا کہنا تھا،کہ نواز حکومت نے پرویزمشرف کا نام اے سی ایل سے نکال کر بیرونی ملک کی اجازت دی ، پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتی ہیں انکا کہنا تھا کہ ملک سے غداری کرنے اورمعصوم بچوں کے قاتل کوکو ملک سے فرار کرکے قوم سے دھوکہ کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاج کاآغاز کیا ہے ، پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کے خلاف ہر فورم پر آوا اٹھائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں