پشاور میں پولیس کا سر چ آپریشن‘ 4 افغانیوں سمیت29 مشتبہ افراد زیر حراست

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء) پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 4افغان باشندوں سمیت 29مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ اور ہفتہ کی رات کو پولیس نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں سرچ آپریشن کیا۔ ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا ،جس میں 25مشتبہ اور 4افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا،جن کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں