پاکستان اکیڈمی برائے دیہی ترقی پشاور کیلئے تقریباً 11ملین روپے گرانٹ کی منظوری

2016 میں بلوچستان اورفاٹا کے کسانوں کو بھی زراعت کے بارے میں تربیت دی جائیگی

جمعہ 18 مارچ 2016 18:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) سینئر صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اﷲ خان کی زیر صدارت جمعہ کے روز پاکستان اکیڈمی برائے دیہی ترقی پشاور کے مالی معاملات کے حوالے سے پشاور میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔جس میں سیکرٹری فنانس علی رضا بھٹہ ،سیکرٹری بلدیات جمال الدین شاہ اورڈی جی پاکستا ن اکیڈمی برائے دیہی ترقی نگہت مہروز اورادارے کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ادار ے کے لئے 11 ملین روپے گرانٹ کی منظوری کافیصلہ کیاگیا اوراجلاس میں ڈی جی نگہت مہروز نے اکیڈمی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی صوبے کے مختلف محکموں کے افسران کو سپیشل کورسز کی تربیت کے علاوہ صوبے کے غریب کسانوں اورغریب خواتین کو بھی مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2016 میں بلوچستان اورفاٹا کے کسانوں کو بھی زراعت کے بارے میں تربیت دی جائیگی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ناظمین کو بھی یہ ادارہ تربیت فراہم کرتا ہے جس میں چترال جیسے دورافتادہ ضلع کے ناظمین نے بھی تربیت حاصل کی ۔اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے میں بلدیاتی نظام کے نفاذکے بعد ناظمین وکونسلر اوربلدیاتی اداروں کے لئے ٹریننگ کی ضرورت بڑھ گئی ہے اوراس ضمن میں ادارے کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت اس ادارے کو مزید مستحکم اورفعال بنائیں گی تاکہ اسکو صوبے کے عوام کے بہترمفاد میں استعمال کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں