صوبائی حکومت تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے‘دینا ناز و نجمہ شاہین

جمعرات 17 مارچ 2016 13:38

پشاور۔17 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء )صوبائی حکومت تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،یکساں نظام تعلیم کو رائج کرنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لار ہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے دیناناز اور ایم پی اے نجمہ شاہین نے تنظیم الف اعلان کے زیر اہتمام ایجوکیشن بجٹ کنونٹیشن ڈسٹرکٹ کوہاٹ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر محکمہ ایجوکیشن کے افسران ڈپٹی ای ڈی او اسلم مروت، اے ڈی او عبداللہ خان، اے ڈی او عتیق، سماجی و سیاسی قائدین سمیت طلباء وطلبات کے والدین بھی موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الف اعلان کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر عاصم خورشیدنے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن کوہاٹ کا سالانہ بجٹ ایک ارب 63کروڑ 38لاکھ 32ہزار 746روپے ہے جس کا 96فیصد صرف تنخواہوں کی مد میں چلا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

کوہاٹ میں سکولوں کی ابتر صورتحال کوبہتر بنانے کیلئے صوبائی حکومت، محکمہ تعلیم اور سوشل سوسائٹی کو مل کر کو ششیں کرنا ہوں گی۔ پی ٹی سی کمیٹیوں کو فعال کرنا ہوگا۔ تقریب میں سکولوں میں درپیش جملہ مسائل، سیکورٹی، بنیادی سہولیات کے فقدان اور اساتذہ کی کمی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بعد ازاں کوہاٹ میں محکمہ تعلیم کے تمام مسائل حل کرنے کیلئے اراکین صوبائی اسمبلی دیناناز اور نجمہ شاہین نے اپنے فرائض منصبی اداکرنے کی یقین دہانی کرائی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں