پشاور، سرچ اّپریشن، 50مشتبہ افراد زیرحراست، اسلحہ براّمد

جمعرات 17 مارچ 2016 12:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) پشاورکیمختلف علاقوں میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ اّپریشن کیا۔ جس دوران 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ براّمد کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ اّپریشن حیات اّباد اور کوتوالی کے علاقوں میں کیاگیا۔ اّپریشن کے دوران 4 افغان باشندوں سمیت 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ مشتبہ افراد کے قبضہ سے 3 پستول، 2 ریپیٹرز اور سینکڑوں کارتوس براّمد ہوئے۔اّپریشن کے دوران لیڈِز پولیس اور سنیفرڈاگز کی مدد سے ایک سو سے زیادہ گھروں کو چیک کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں