الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 39 قبائلی علاقہ جات کے 2 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا نتیجہ جاری کر دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 16 مارچ 2016 21:35

پشاور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مارچ۔2016ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 39 قبائلی علاقہ جات کے 2 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا نتیجہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن سے جاری نتائج کے مطابق این اے 39 قبائلی علاقہ جات سےغازی گلاب جمال نے 8 ہزار 469 ووٹ حاصل کئے، ان کے مد مقابل جواد حسین نے 7 ہزار 726 ووٹ حاصل کئے۔آئی ڈی پیز کے دو پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ 6 مارچ کو ہوئی تھی۔حلقہ این اے 39 سے غازی گلاب جمال کامیاب امیدوار قرار پائےہیں۔پشاور ہائی کورٹ نے دو پولنگ سٹیشن پر دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں