اگلے سال کے پی ایس ایل کیلئے فاٹا ٹیم فرنچائز خریدکر فاٹا کٹرزکو ایک شناخت دینا چاہتاہوں،آصف شاہ

بدھ 16 مارچ 2016 13:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء)پی سی بی کے زیر اہتمام پاکستا ن سپر لیگ کرکٹ مقابلوں کا ابتداء کر کے عظیم کارنامہ انجام دیاہے اس سے پاکستان کرکٹ کو فروغ ملے گا بلکہ کرکٹرز کو بھی نوجوان کرکٹرز کے دل بھی بڑے ہوگئے جو یقینا ایک حوصلہ آفزاء بات ہے ۔ان خیالات کااظہار اسٹریلیا کے مقامی ویسٹرن وارئیرزکلب اور سڈن کلب کی نمائندگی کرنے کیساتھ اسٹریلین کرکٹ بورڈ سے لیول ون اور لیول ٹوکوچنگ کورس مکمل کرنیوالے باصلاحیت کرکٹروکوچ آصف شاہ نے پشاور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان سپر لیگ سے پاکستانی نوجوان سٹارزکیلئے ایک نئی راہ کھل گئی ہے،جس سے کرکٹرزکے دل بھی بڑے ہوگئے ہیں اور آگے جانے کی امیدیں نظر آنے لگی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اگلے سال پی ایس ایل میں فاٹا ٹیم کی فرنچائز خریدنے کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ فاٹا کرکٹ کا گڑھ ہے جہاں سے قومی ٹیم کیلئے کئی بناصلاحیت سٹارز مل سکتے ہیں بس تھوڑی سی توجہ دینی کی ضرورت ہے۔

اسٹریلین اور نیوزی لینڈ کرکٹرزسے اچھے تعلقات ہیں دو بئی میں پی ایل ایس میچوں کے دوران ان سے بات کی ہے جنہوں نے مجھے بھر پور سپورٹ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میرا بنیادی تعلق اورکزئی ایجنسی سے ہے اور اس وقت دوبئی میریاچھی خاصی ذاتی بذنس ہے فرنچائز خرید کر کرکٹ کی دنیامیں فاٹا کرکٹ کوایک بہتر پہچان دینا چاہتاہوں،اگر پی سی بی نے فرنچائز دینے میں میری حوصلہ آفزائی کی توانشاء اللہ اسکے بہتر نتائج نکلیں گے۔

آصف شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ چند سال قبل میں نے پشاور سے کرکٹ کریئر کا آغازکیااور کرکٹ سے شو قولگن سے کے باعث تھوڑی ہی عرصہ میں بہتر ین کرکٹرز می شمار ہونے لگاجسکے بنا ء پر 2007ء میں دہلی ٹورکیلئے پشاور ڈسٹرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کا موقع ملااور میراغیر ملکی دورہ کامیاب ثابت ہوا ۔جسکے ساتھ کرکٹ سے شوق مزید بڑھ گیا اوراس دوران اسٹریلیا کے ایک مقامی کلب نے سپانسر کرکے فواد کیساتھ اسٹریلیا چلاگیاجہاں پر ہم نے بھر پور کرکٹ کھیل کر ویسٹرن واریئرز،سڈن کرکٹ کلب کی نمائندگی کی ۔

کوچنگ سے لگاؤکے باعث میں نے اسٹریلین کرکٹ بورڈ سے لیول ون اورلیول ٹوکوچنگ کورس کیا جبکہ فوادکواسٹریلین کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلنے کا چانس مل گیا۔ کوچنگ کورس کرنے کیساتھ ساتھ دوبئی میں اپنا ذاتی بزنس شروع کیا ہے اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ا س میں بھی کامیاب بزنس مین رہا۔لیکن پھر بھی میں نے کرکٹ سے تعلق نہیں تھوڑاکیونکہ کرکٹ میری رگ رگ میں رچی بسی ہے، اب نہ چاہتے ہوئے بھی اسے نہیں چھوڑسکتا۔اسٹریلین کرکٹ بورڈ کا ایک رکن بن شکاہوں ،لیکن میری ذاتی خواہش ہے کہ اپنی تمام ترصلاحیتوں کو پاکستان میں کرکٹ کی ترقی اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے میں بروئے کار لاؤں۔اگر پی سی بی نے مجھے خدمت کا موقع دیا تو یقیناًپاکستان کرکٹ کی راہ پر گامزن ہوسکے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں