پشاور : سیکریٹریٹ ملازمین کی بس میں دھماکہ 10افراد شہید50سے زائدد زخمی۔دھماکا خیز مواد بس میں نصب کیا گیا تھا۔ابتدائی اطلاعات
میاں محمد ندیم بدھ 16 مارچ 2016 09:25
پشاور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مارچ۔2016ء) پشاور میں نوتھیہ کے قریب دہشتگردوں کی جانب سے سیکریٹریٹ ملازمین کی بس کو نشانہ بنایا گیا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس میں 40افرادسوار تھے‘جونہی بس سنہری مسجدروڈ تھانہ غربی کے سامنے پہنچی تو زورداردھماکہ ہوا جس سے بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی دھماکہ میں اب تک 10افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں۔
صوبائی حکومت کے ملازمین کی بس صوابی اور مردان سے ملازمین کو لیکر آ رہی تھی کہ راستے میں دھماکا ہو گیا دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی اور زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
دھماکے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد خون کا عطیہ دینے کیلئے بھی پہنچ گئی ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد بس میں نصب کیا گیا تھا۔زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پشاور میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو زخمیوں کی مکمل دیکھ بھال اور علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا مزید کہنا تھا معصوم شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ پختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کا جرات اور جوانمردی سے مقابلہ کیا ہے۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صوبائی وزیر آبپاشی خیبرپختونخوا کا حالیہ بارشوں و ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈیرہ اسماعیل خان ..
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس
معاون خصوصی برائے بہبود آبادی ملک لیاقت علی خان کی صدارت میں محکمہ بہبود آبادی کے حوالے سے اجلاس کا ..
مشیر سیاحت بارشوں سے متاثرہ وادی کاغان اور مانسہرہ کے دورے پر پہنچ گئے
خیبرپختونخوا میں ضمنی انتخابات،،حکومت نے پرامن انتخابات کیلئے ہدایات جاری کردی
ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو ڈیوٹی سٹیشن چھوڑنے سے قبل ڈی جی ہیلتھ سے اجازت لینے ..
تعلیمی اداروں میں مارکیٹکی ضروریات کے مطابق مضامین متعارف کرانا چا ہتے ہیں، میناخان آفریدی
صوبائی وزیر برائے آبپاشی عاقب اللہ خان کا حالیہ بارشوں و ممکنہ سیلابی صورتحال سے متعلق ڈیرہ اسماعیل ..
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورکی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اہم اجلاس ..
جس بار کی جتنی ممبر شپ ہے ان کو ان کی ممبران کی تعداد سے فنڈ ملے گا،رانا مشہود احمد
شہید کسٹم اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور کسٹم ہائو س میں اداکردی گئی
ڈائیریکٹر ایف آئی اے پشاور زون کا ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو ایف آئی اے کی سیکیورٹی کے لیی2 ایف سی پلاٹون ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
-
گورنرپنجاب سے سرجن ڈاکٹر برگیڈیئر (ر)رئوف افتخار احمد کی ملاقات
-
گورنرپنجاب کی لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن'' لیرا'' کے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے