سی ٹی ڈی کی مردان ریجن میں کارروائی ، 3دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

منگل 15 مارچ 2016 15:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے مردان ریجن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا،دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی مردان ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، دہشت گرد مردان ماڈل ٹاؤن میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے، ان دہشت گردوں میں سلمان عرف سیف اللہ، حیات عالم اور کاشف شامل ہیں، ان دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دہشت گردوں کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا جن سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں