پشاور پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی اور قدیمی نوادرات بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

پیر 14 مارچ 2016 20:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) پشاور پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی اور قدیمی نوادرات بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق ریگی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے بھاری تعداد میں قیمتی اور قدیمی نوادرات برآمد کر لئے ہیں جوکہ کئی سالوں پرانے ہیں،پولیس کے مطابق نوادرات میں مورتیاں اور قدیمی برتن وغیرہ شامل ہیں نوادرات بیرون ملک سمگل کنے کی کوشش کی جارہی تھی پولیس دو ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں