محکمہ ثقا فت کے زیر اہتمام ایک روزہ پینٹنگ نمائش ‘طالبہ ہما گل کی پینٹنگ نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

پیر 14 مارچ 2016 15:07

پشاور۔14 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء ) لاسونہ ویلفیئر ارگنائزیشن کے زیر اہتمام محکمہ ثقافت کے علاقائی ثقافت کی بحالی و فروغ کے حوالے سے ثقافتی ورثہ کے احیاء کا پروگرام رچ پراجیکٹ کے تحت شیخ ملتون ٹاؤن مردان میں ایک روزہ پیننگ نمائش اور مقابلے کا انعقاد کیاگیا جس کا افتتاح سماجی شخصیت ظاہر شاہ طورو اور تحصیل ممبر الیاس خان نے کیا اس موقع پر ممتاز سماجی شخصیت سابق تحصیلدار حاجی سردار علی ‘عبدالاکبر اور دیگر موجود تھے۔

نمائش کے افتتاح کے بعد تحصیل ممبر ا لیاس خان ‘سماجی شخصیات ظاہر شاہ طورو ‘حاجی سردار علی ‘عبدالاکبر ‘ نور القمر اور دیگرنے نمائش کا معائنہ کیا اور نمائش میں رکھی گئی مختلف تصاویر اور ہاتھ سے بنائی گئی پینٹنگز میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا اور مصوروں کی کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

ایک روزہ نمائش میں بڑوں ‘ نوجوانوں اور بچوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا حاضرین نے فن پاروں میں خصوصی دلچسپی لی اور ان سے پوری طرح محظوظ ہوئے۔

پختونخوا کالج اف ارٹس عبدالولی خان یونیورسٹی کی طالبہ ہما گل کی پیننگ نے پہلی ‘ساتویں جماعت کے طالبعلم حسن اختر کی دوسری اور پیس کالج کے طالبعلم باسط کے پینٹنگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جیوری کے ممبران پختونخوا کالج اف ارٹس کے لیکچر ر اسفندیار‘اکبر خان اور الیاس تھے تحصیل ممبر الیاس خان اور سماجی شخصیت ظاہر شاہ طورو نے پہلی ‘دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالوں میں شیلڈز تقسیم کئے نمائش کے ارگنائزر لاسونہ ویلفیئر ارگنائزیشن کے صدر جہانگیر اور عامر کا کہنا تھا کہ نمائش میں پچاس فن پارے اور تصاویر رکھی گئی تھیں نمائش کا مقصد مختلف رنگوں اور پنٹنگ کے ذریعے صوبے کے مختلف ثقافتوں کو یکجا کرنا تھا اور نوجوان نسل کو ملک کے مختلف ثقافتوں سے اگاہ کرنا تھا۔

نمائش کا مقصد فن پاروں کے ذریعے مختلف ثقافتوں کو عوام کے سامنے پیش کرنا ہے نمائش کے انعقاد کامقصد مصوروں کی حوصلہ افزائی اور انکی سرپرستی کرنا ہے تاکہ اس میدان میں یہاں کے نیو ٹیلنٹ کی بھی حوصلہ افزائی ہو۔انکا کہنا تھا کہ محکمہ ثقافت ثقافت کا رچ پراجیکٹ صوبے کی ثقافت کے فروغ اور ہنرمندوں و مصوروں کی حوصلہ افزائی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے۔

اس موقع پر تحصیل ممبر الیاس خان اور ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ فن مصوری عطیہ خدا وندی ہے جو ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتا۔ مصور وں نے اپنے فن پاروں میں مختلف شعبہ ہائے زندگی خصوصاً ثقافت کی بہترین انداز میں عکاسی کی ہے جس پر وہ خصوصی داد کے مستحق ہیں ہماری نئی نسل ان سے بھرپور استفادہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان ہوتی ہے جبکہ ثقافت ایک وسیع شعبہ ہے جو محد سے لحد تک ہماری زندگی کے لمحے لمحے کا احاطہ کرتا ہے اور یہی ہماری پہچان اور اگے بڑھنے کا ذریعہ ہے جن قوموں کی ثقافت نہیں رہتی وہ صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں