پشاور یونیورسٹی کے16 فیکلٹی ممبران و سائنسدانوں کو سال 2015 میں بہترین تحقیق پر ریسرچ پروڈکٹیویٹی ایوارڈ دئیے
جمعہ 11 مارچ 2016 16:14
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مارچ۔2016ء) پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے پشاور یونیورسٹی کے 16 فیکلٹی ممبران و سائنسدانوں کو سال 2015 میں بہترین تحقیق پر ریسرچ پروڈکٹیویٹی ایوارڈ دئیے گئے۔ اس ضمن میں ایک ایک سادہ مگر پر وقار تقریب جامعہ میں منعقد ہوئی جس میں مزکورہ سائنسدانون کو ریسرچ ایوارڈ اور سرٹیفیکیٹ دئیے گئے۔
تقریب میں جامعہ کیے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد رسول جان کی طرف سے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فروغ میں ان کی خدمات کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور یونیورسٹی کو اپنے ان فیکلٹی ممبران پر فخر ہیں جنہوں نے اپنے شعبہ ہائے جات میں نہ صرف ملکی و بیرونی سطح پر نام بنایا بلکہ تحقیق کے ذریعے معاشرتی بہتری لانے کے لئے کوششیں کی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جامعہ پشاور کے پاس کوالیفائیڈ فیکلٹی اور بہترین انفراسٹرکچر موجود ہیں اور نئے تحقیق دانوں و فیکلٹی ممبران کو اس سے فائدہ اٹھا کر ملکی وسائل کو بروئے کار لاکر پیداواری صلاحیت کو بڑھانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ جامعہ کا جو بھی فیکلٹی ممبر وسائنسدان تحقیق کو معاشرتی ترقی کے کام لانے میں انڈسٹری کو پیٹنٹ کی شکل میں فراہم کرے گا اسکی تحقیقی ودیگراخراجات جامعہ پشاور برداشت کرے گی۔ انہوں نے اس موقع پر جامعہ میں شعبہ جاتی فنڈز کی تقسیم کو وہاں پر جاری تحقیقی سرگرمیوں سے منسلک کرنے کا اعلان کیا۔ پروڈکٹیویٹی ایوارڈ لینے والوں میں ڈاکٹر جیسمین، ڈاکٹر بشیر، ڈاکٹر یسین اقبال، ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈاکٹر سردار خان ، ڈاکٹر سعیدالرحمن، ڈاکٹر حسن محمود خان، ڈاکٹر منور اقبال، ڈاکٹر محمد سعید، پروفیسرڈاکٹر غیاث الدین، ڈاکٹڑ امتیاز احمد، ڈاکٹڑ محمد سلیم خان، ڈاکٹر محمد اسحاق، ڈاکٹر انوارلحق شاہ، ڈاکٹر سلمی بلال شامل تھے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رسول جان کو گزشتہ 20 سال سے ہر سال پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف سے بہترین تحقیق پر ریسرچ پروڈکٹیویٹی ایوارڈ ز دئیے جا رہے ہیں ۔ تقریب میں ڈین فیکلٹی آف لائف اینڈ انوائرمنٹل سائنسز پروفیسرڈاکٹر امیر نواز خان، ڈین آف نیومیریکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عابد و رجسٹرار ڈاکٹر سید فضل ہادی نے بھی شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبر،9سالہ لاپتہ ہونےوالےبچے کی نعش برآمد
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
خیبرپختونخوا میں منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن میں ضلع خیبر کے بعد ضلع صوابی میں گرینڈ آپریشن، 45 کنال افیون ..
دہشتگردی اکیلے خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف
کالجوں کے داخلہ فیس میں 10 فیصد کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مشیرخزانہ
میڈیا کا کردار کسی بھی جمہوری ریاست میں بہت اہم ہے ، صحافت اگر مثبت طریقے سے فعال ہو تو اس سے ایک مثالی ..
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..
پشاور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج کی اہلیہ، بھائی کا نام پی سی ایل میں ڈالنے پر ایف آئی اے ..
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
Yدلہ زاک روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
wچھوٹے تاجر بھی سٹاک ایکسچینج کا حصہ بن جائیں ‘ سلمان الٰہی
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع