پشاور پولیس اور سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن ‘ مختلف علاقوں سے 60مشتبہ افراد گرفتار

جمعہ 11 مارچ 2016 15:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مارچ۔2016ء) پشاورپولیس اورسیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے60 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ‘ سرچ آپریشن کے دوران لیڈیز پولیس اور سنیفرڈاگز کی مدد سے 700 کے قریب گھروں کو چیک کیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن پہاڑی پورہ، شہید ٹاؤن اور غریب آباد کے علاقوں میں کیاگیا ‘آپریشن کے دوران 8 افغان باشندوں سمیت 60 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا جن کے قبضہ سے 3 پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے۔لیڈیز پولیس اور سنیفرڈاگز کی مدد سے 670 گھروں کو چیک کیاگیا ‘مشتبہ افراد کو تھانہ یونیورسٹی ٹاؤن اورپہاڑہ پورہ منتقل کرکے مزیدتفتیش شروع کر دی گئی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں