معاشرے میں استادکا مقام نہایت بلند،تعلیم کے پیشے سے وابستہ افراد کو ہمیشہ قدرکی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات مارچ

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 10/03/2016 - 20:45:53 وقت اشاعت: 10/03/2016 - 20:44:21 وقت اشاعت: 10/03/2016 - 20:44:21 وقت اشاعت: 10/03/2016 - 20:44:21 وقت اشاعت: 10/03/2016 - 20:28:31 وقت اشاعت: 10/03/2016 - 20:15:50 وقت اشاعت: 10/03/2016 - 20:15:50 وقت اشاعت: 10/03/2016 - 20:13:56 وقت اشاعت: 10/03/2016 - 20:13:56 وقت اشاعت: 10/03/2016 - 20:12:33 وقت اشاعت: 10/03/2016 - 20:10:42
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پشاور

معاشرے میں استادکا مقام نہایت بلند،تعلیم کے پیشے سے وابستہ افراد کو ہمیشہ قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،مظفر سید ایڈوکیٹ

اساتذہ اور والدین پر مشترکہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ا پنے بچوں کی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ مسقبل کی ذمہ داریوں سے بخوبی عہدا برآہو سکیں،صوبائی وزیر خزانہ کا استقبالیہ تقریب سے خطاب

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 مارچ۔2016ء)صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ معاشرے میں استادکا مقام نہایت بلند ہے اور تعلیم کے پیشے سے وابستہ افراد کو ہمیشہ قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لہذا اساتذہ اور والدین پریہ مشترکہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ا پنے بچوں کی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ مسقبل کی ذمہ داریوں سے بخوبی عہدا برآہو سکیں۔

انہوں نے یہ بات تنظیم اساتذہ ضلع پشاور کی جانب سے پشاور پریس کلب میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں صوبہ بھر کی مختلف اساتذہ تنظیموں کے نمائندوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی اور اساتذہ برادری کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے ان کی بروقت تکمیل کے تناظر میں صوبائی وزیر خزانہ مظفر سیدایڈوکیٹ کوزبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کی خدمات کوسراہا۔

صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں کہاکہ اساتذہ برادری کے مسائل حل کرنا حکومت اپنی اولین ذمہ داری تصور کرتی ہے کیونکہ وہ صوبہ میں تعلیم کے فروغ کے لئے حقیقی معنوں میں سرگرم عمل ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ خوشحال اور کرپشن سے پاک پاکستان کے قیام میں اساتذہ برادری کا کردار نہایت اہم ہے کیونکہ وہ ایک ایسی نسل تیار کر سکتے ہیں جواس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

10/03/2016 - 20:15:50 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان