الیکشن کمیشن کو پی کے 95 سے اعزازالملک افکاری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم

جمعرات 10 مارچ 2016 13:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مارچ۔2016ء) پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پی کے 95 سے جماعت اسلامی کے امیدوار اعزازالملک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی کے 95 لوئر دیر2 ضمنی الیکشن میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر کامیاب امیدوار اعزاز الملک افکاری کو نااہل قرار دے دیا تھا۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اعزازالملک نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ایس 95 سے اعزازالملک کو کامیاب قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق 2013 کے عام انتخابات میں اسی نشست سے کامیاب ہوئے تھے تاہم سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے باعث انہوں نے یہ نشست خالی کردی تھی جس کے بعد ضمنی الیکشن میں ایک بار پھر جماعت اسلامی نے ہی یہ نشست دوبارہ جیتی تھی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں