خیبر پختونخوا کی نصابی کتابوں میں خامیاں ، ایسی باتیں شامل جن کا حقیقی زندگی سے کوئی تعلق نہیں: رپورٹ

جمعرات 10 مارچ 2016 12:31

خیبر پختونخوا کی نصابی کتابوں میں خامیاں ، ایسی باتیں شامل جن کا حقیقی زندگی سے کوئی تعلق نہیں: رپورٹ

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مارچ۔2016ء) محکمہ اعلیٰ تعلیم نے خیبر پختونخوا کے تعلیمی نصاب میں خامیوں پر رپورٹ تیار کرکے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو بھجوادی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے سکولوں میں پڑھائی جانے والی نصابی کتابوں میں خامیاں ہیں اور ایسی باتیں شامل کی گئی ہیں جن کا حقیقی زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

دیہی علاقوں کے تعلیمی اداروں کی پالیسی ناقص ہے جبکہ ٹیکنیکل کورسز بھی پرانے ہیں جبکہ تعلیمی نظام بیروزگار افراد کی تعداد میں اضافے کا سبب بنے گا کیونکہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد تعلیم یافتہ افراد کیلئے کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوالٹی سپورٹ یونٹ بنائے گئے ہیں جن کا مقصد تعلیم کو عملی زندگی سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ سپورٹ یونٹ روزگار کے مواقع بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور یہ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی نگرانی میں کام کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں