حکومت تمام ملازمین کو بلاامتیاز سہولیات اورمراعات فراہم کررہی ہے ،مظفرسید ایڈووکیٹ

حکومت ڈرائیور اورکلاس فور ملازمین کو بلاامیتاز ضروری سہولیات اوردیگر مراعات کی فراہمی کے لئے کوششیں بروئے کار لارہی ہے،وزیرخزانہ کے پی کے

بدھ 9 مارچ 2016 17:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء)صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت تمام ملازمین خصوصاً ڈرائیور اورکلاس فور ملازمین کو بلاامیتاز ضروری سہولیات اوردیگر مراعات کی فراہمی کے لئے کوششیں بروئے کار لارہی ہے تاہم ملازمین اپنے فرائض منصبی مکمل دیانت داری اور خلوص نیت کے ساتھ ادا کریں تاکہ وہ اﷲ تعالیٰ حضور بھی سرخروہوسکیں۔

انہوں نے یہ بات آج اپنے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاورمیں ڈرائیورایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر منظور خان اورکلاس فور ایسو سی ایشن خیبرپختونخواکے صوبائی صدر جابرحسین پر مشتمل نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کہیں۔وفد نے صوبائی وزیر کو اپ گریڈیشن کے تحت ملنے والے اینکریمنٹ کی بحالی ،سن کوٹہ پر عمل درآمد اور سول سیکرٹریٹ میں کینٹین کو چالوکرنے سمیت سٹاف کے لئے پارکینگ کی سہولیات کی فراہمی اوران پر عمل درآمد کو ہرممکن یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے وفد سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت پہلے بھی ملازمین کو ہرممکن سہولیات فراہم کررہی ہے اورآئندہ بھی ان کاخیال رکھا جائیگا۔خصوصاً ڈرائیور اورکلاس فور ملازمین کوکبھی بھی مایوس نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے مطالبات کاجواب دیتے ہوئے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبات پر ہمدردانہ غور کے ساتھ ان کا حل بھی تجویز کیا جائیگا۔ اس موقع پر ایسو سی ایشن کے صدور نے ان کے مطالبات سے متعلق خصوصی دلچسپی لینے پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا اورانہیں اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں