پشاورپولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے ایک سو سے زیادہ مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 9 مارچ 2016 17:18

پشاور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09مارچ۔2016ء) پشاورپولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے ایک سو سے زیادہ مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن حیات آباد اور فقیر آباد کے علاقوں میں کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس دوران لیڈیز پولیس کی مدد سے ایک سو سے زیادہ گھروں کو چیک کیاگیا۔ آپریشن کے دوران 27 افغان باشندوںسمیت میں107مشتبہ افرادکوحراست میں لیاگیا۔حراست میں لئے جانے والوں کے قبضے سے ایک دستی بم ، ایک ایس ایم جی اور سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے۔ نان کسٹم پیڈ اشیاءکی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے دوران 11 ایل ای ڈیز ، 5 اے سی اور ہزاروں میٹر کپڑابرآمد کرلیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں