پشاور ،تاجر برادری کا حاجی حلیم جان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری ،انتظامیہ کی ناانصافیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 8 مارچ 2016 20:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 مارچ۔2016ء) پشاور کی تاجر برادری نے حاجی حلیم جان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور انتظامیہ کی ناانصافیوں کے خلاف گورنمنٹ کالج چوک پراحتجاجی مظاہرہ کیا اور دھمکی دی کہ حاجی حلیم جان کے قاتلوں کوانکے چہلم تک گرفتار نہیں کیاگیا تو پھرپورے پشاور کو بند کردیں گے ۔

(جاری ہے)

پشاورمیں تاجر برادری حاجی حلیم جان کے قاتلوں کی عدم گرفتار ی اوراپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج بن گئی گورنمنٹ کالج چوک میں جمع ہوئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی تاجروں کا کہناتھا کہ حکومت امن وامان کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں،،مہینے سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود حاجی حلیم جان کے قاتلوں کو گرفتار ہونے کی بجائے افغانستان بھگایا گیا۔

تاجررہنماوں کا کہنا تھا کہ ایک جانب بھتہ خوروں کی دھمکیوں سے تنگ آگئے ہیں جبکہ دوسری جانب مونسپل کا رپوریشن 2200کرایہ داروں کو بے روزگارکررہے ہیں تاجروں نے دھمکی دی کہ اگر حکومت نے حاجی حلیم جان کے قاتلوں کو انکے چہلم تک گرفتا ر نہیں کیا تو پھر پورے پشاور کے تاجر احتجاجااپنے دوکانوں کو بند کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں