گراں فروشوں اور تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن‘ 92گرفتار

منگل 8 مارچ 2016 14:03

پشاور۔08 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 مارچ۔2016ء ) ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے مختلف علاقوں میں گران فروشوں اور تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 92افراد گرفتار کرلیئے‘ ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر میرخواص خان وزیر نے بھانہ ماڑی سے 8ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جاوید انور کمال نے متھرا اور مچنی گیٹ سے 18گران فروش گرفتار کیے‘ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمدنے چارسدہ روڈ پر خزانہ کے علاقے میں 16افراد کو غیر قانونی تجاوزات پر گرفتارکیااسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے ٹریفک پولیس کی مدد سے یونیورسٹی روڈ تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 14افراد کوگرفتار کرکے جیل منتقل کردیا‘ اس دوران تمام تجاوزات کو مسمار کیاگیا‘ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سہیل عزیز نے چمکنی موڑ میں گاڑیوں سے روڈ کے اوپر غیر قانونی بھتہ لینے پر ایک شخص کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا‘ انہوں نے چمکنی موڑ میں تجاوزات اور گران فروشی پر 17مزید افراد کوگرفتار کیا‘ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انوارالحق نے نمک منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے 6گراں فروشوں کو گرفتار کیا جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالنبی نے فقیر آباد سے 12گرانفروشوں کوگرفتار کیا جن میں نانبائی‘ قصاب‘ جنرل سٹور‘ مچھلی فروش ‘ سبزی وفروٹ فرش‘ ریسٹورنمنٹ مالکان بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں