شبقدر دھماکے کے وقت موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے نہایت بہادری کا مظاہرہ کیا ، امن و امان کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اب ہمیں مزید مستعد ہونا ہوگا،عوام اپنے قرب و جوار پر خصوصی نظر رکھیں، حکومت اکیلی دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں جیت سکتی ،پاکستان ہماراملک ہے ہم نے مل کر ہی اس کادفاع کرنا ہے،امن و امان کی صورتحال سے متعلق پہلے ہی وزیر داخلہ کو خط لکھ چکے ہیں،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا پریس کانفرنس سے خطاب
پیر 7 مارچ 2016 21:26
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے شبقدر میں ہونے والے دھماکے میں پولیس کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے نہایت بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اب ہمیں مزید مستعد ہونا ہوگا۔وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات مشتاق احمد غنی بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے دھماکے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر انتہائی رنج و غم کا اظہارکیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے قرب و جوار پر خصوصی نظر رکھیں کیونکہ حکومت اکیلی دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں جیت سکتی جب تک عوام کا مکمل تعاون نہ ہو۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پاکستان ہماراملک ہے اور ہم نے مل کر ہی اس کادفاع کرنا ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ وہ امن و امان کی صورتحال سے متعلق پہلے ہی وزیر داخلہ کو خط لکھ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ افغان سموں،بھتہ خوری اور دیگر متعلقہ مسائل پر وزیر داخلہ سے بات چیت کر چکے ہیں۔ صوبے میں بلدیاتی اداروں کی تشکیل کاذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارابلدیاتی نظام دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہت بہتر ہے ہم نے اپنے ناظمین کو سیاسی ،انتظامی اور مالیاتی اختیارات تفویض کئے ہیں اور اس کیساتھ ساتھ 30فیصد فنڈز بلدیاتی اداروں کو منتقل کر دئیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ایک سسٹم دے دیا ہے اب ان اداروں کی ذمہ داری ہے کہ یہ عوام کی داد رسی کریں۔انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی پولیس کے ذریعے واقعہ شبقدر کی انکوائری کرائیں گے۔ بلدیاتی کنونشن کے دوران بعض نمائندوں کی جانب سے تنخواہوں کیلئے احتجاج کرنے پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے صوبے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے نمائندو ں کو سمجھائیں کہ تنخواہوں کیلئے احتجاج پر توانائی صرف کرنے کی بجائے عوام کی خدمت پر توجہ دیں۔پشاور شہر کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اس ضمن میں مختلف کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں 11۔ارب روپے کی منظوری بھی ہو چکی ہے لیکن میری کوشش ہے کہ یہ پراجیکٹ کم قیمت پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔چارسدہ میں لینڈمافیا کی جانب سے سرکاری زمین پر قابض ہونے کی کوشش کے بارے میں پرویز خٹک نے قبضہ مافیاکو وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ کسی کو بھی سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ قابضین سے کوئی رعایت نہ برتیں اور قانون کے مطابق کارروائی کریں۔یادرہے کہ 981۔ایکڑ اراضی پر حکومت نے 40ہزار پودے لگائے ہیں جبکہ قبضہ مافیا نے 2ہزار پودوں کو آگ لگا دی تھی۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبرپختونخوا،کابینہ سے بجٹ منظوری کے خلاف کیس، پشاور ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ جنرل سے جواب طلب
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
پشاور،تین سالہ بچی پانی کی تالاب میں گرکر جاں بحق
صوابی پولیس کی کاررئی،بین الضلاعی منشیات سمگلر گرفتار ،350 گرام آئس برآمد
جدید ٹیکنالوجی کے آلات نے تعلیمی شعبہ سمیت تمام شعبوں میں آسانیاں پیدا کی ہیں،گورنر خیبر پختونخوا
خیبرپختونخوا میں بارشوں وبرفباری کانیاسلسلہ29اپریل تک جاری رہنےکا امکان
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرپشاورکاریسکیو1122سٹیشن 10شاہ عالم کادورہ، اہلکار وں کوچوکس رہنےکی ہدایت کی
حکومت کے آئی ایم ایف معاہدے بات چیت سے تازہ ترین چار نئے انکشافات سامنے آئے جو عوام کیلئے اچھے نہیں ..
پشاور،جنوبی اضلاع میں زراعت کی ترقی کیلئے اہم قدم
صوبائی وزیر خوراک کی زیر صدارت خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی کاکردگی و جاری منصوبوں پر پیش رفت بارے جائزہ ..
عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ برائے پاکستان لو دی پینگ کی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ سے ملاقات
عاقب اللہ خان سے سول سیکرٹریٹ پشاور میں مختلف وفود کی ملاقاتیں
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
عالمی سطح پر پاکستان کی نمائند گی پرفخر ہے ،اگلا ہدف ورلڈ ٹائٹل جیتنا ہے، کراٹے فائٹرشازیب رند
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا