دہشت گردمذموم عزائم سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے،انجینئرامیرمقام

قیام امن کی خاطرکسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،موجودہ وفاقی حکومت کے دور اقتدار میں ترقی کاسفرجاری وساری رہیگا،چارسدہ میں پاسپورٹ دفترکے افتتاح کے موقع پرخطاب

پیر 7 مارچ 2016 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ دہشت گردمزموم عزائم سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، ایسے عزائم کے مرتکب افرادانسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں قوم دہشت گردی کیخلاف سیسہ پلائی دیوارہے قیام امن کی خاطرکسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان صاحب بھی تقریری الاپ کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوامیں دہشت گردی پرقابوپانے کیلئے کچھ اقدامات کریں چارسدہ میں دوماہ کے اندردوسراسانحہ صوبائی حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہاکہ چارسدہ میں پاسپورٹ دفترکاقیام اس امرکی عکاسی کرتاہے کہ موجودہ وفاقی حکومت کے دور اقتدار میں ترقی کاسفرجاری وساری رہیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اب چارسدہ کے عوام بھی دیگراضلاع کی طرح میلوں مصافت طے کرکے پاسپورٹ نہیں بنائیں گے بلکہ قلیل مصافت پاسپورٹ جیسے سہولت سے مستفیدہونگے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے چارسدہ میں پاسپورٹ دفترکے افتتاح کے بعدایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرPML-Nصدرمیاں ہمایون شاہ اور صوبائی سینئرنائب صدروسابق صوبائی وزیراحسان اﷲ خان نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔

انجینئرامیرمقام نے اس موقع پرچارسدہ میں لوڈشیڈنگ کم کرنے اوربجلی اورسوئی گیس کی مدمیں کئی ترقیاتی منصوبوں کابھی اعلان کیاجس اہلیان چارسدہ نے امیرمقام کاتہہ دل سے شکریہ اداکیا۔قبل ازیں انجینئرامیرمقام نے چارسدہ دھماکے میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زخمی افرادکی عیادت اورچارسدہ پولیس لائن میں شہداء کی نمازجنازہ بھی اداکیا۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے کہاکہ صوبائی حکومت کوسیکورٹی کی ناقص صورتحال پرصوبائی حکومت کوہوش کے ناخن لینے چاہئے،صوبائی حکومت دہشت گردی کی روک تھام کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔

اواخرمیں انجینئرامیرمقام نے دعاکی کہ اﷲ تعالیٰ زخمیوں کوجلد صحت یاب کرے اورشہداء کوبلنددرجات اورلواحقین کویہ صدمہ صبرو جمیل سے برداشت کرنے کی توفیق عطاکرے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں