امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے پچیس افسران کو ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز کے عہدوں پرترقیاں دینے کی سفارشات کردی

پیر 7 مارچ 2016 17:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مارچ۔2016ءامیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے پچیس افسران کو ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز کے عہدوں پرترقیاں دینے کی سفارشات کردی ہیں جبکہ گریڈ پانچ سے گریڈ پندرہ تک سترملازمین کو بھی اگلے گریڈوں میں ترقیاں دیدی جائیگی ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل عثمان اختر باجوہ کے زیر صدارت ہونے والے ڈی پی سی کے اجلاس میں ڈائریکٹر منیر اسحاق اعوان ،ڈ ائریکٹر میاں اورنگزیب نے شرکت کی اجلاس میں خیبرپختونخواسمیت ملک بھر کے پچیس افسران کو ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے عہدوں پرترقیاں دینے کی سفارشات کی گئی ۔

جن میں خیبر پختونخوا کے نو افسران اور پندرہ ملازمین شامل ہیں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات وزارت داخلہ کو ارسا ل کردی ہے اور وزارتد اخلہ کی منظوری کے بعد اس کاباقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں