پشاور : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا بلدیاتی کنونشن سے خطاب ، تحصیل ناظمین کا احتجاج ،

آپ یہاں‌عوام کی خدمت کے لیے آئے ہیں یا اپنے لیے؟؟ عمران خان مظاہرین پر بھڑک گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 مارچ 2016 15:48

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مارچ 2016ء) : پشاور میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان بلدیاتی نمائندوں کے کنونشن سے خطاب کر رہے تھے کہ تحصیل ناظمین نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

عمران خان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ہی بھڑک گئے اور مظاہرین کو کہا کہ آپ یہاں اپنے لیے آئے ہیں یا عوام کی خدمت کے لیے؟؟ عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی مجھ پر دباﺅ نہیں ڈال سکتا، جو سمجھتے ہیں وہ اپنی غلط فہمی دور کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس کلچر کو تبدیل کر کے پولیس کو غیر سیاسی کیا، بلدیاتی نظام پی ٹی آئی کے لیے نہیں بلکہ خیبر پختونخواہ کے لیئے ہے۔ عمران خان نے کہا کہ کے پی کے میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ کسی صوبے میں نہیں ہو رہا۔ ذاتی مفاد کے لیے گندگی کی سیاست نہ کریں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں