اقبال ظفر جھگڑا ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے‘ تاج محمد

پیر 7 مارچ 2016 13:05

پشاور۔07 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء )صدر گلشن آباد ویلفیئر سوسائٹی بدھائی تاج محمدنے وفد کے ہمراہ نومنتخب گورنر خیبرپختونخوا کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی جاوید جھگڑا کو اقبال ظفر جھگڑا کے گورنر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

اس موقع آباد تاج محمد نے کہاکہ اقبال ظفر جھگڑا فاٹا اور خصوصاً خیبرپختونخوا میں دیہی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے ‘اقبال ظفر جھگڑا کی قیادت میں خیبرپختونخوا اور خصوصاً پشاور میں آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کریگی۔ انہوں نے کہاکہ بدھائی محلہ گلشن آبا کے علاقے میں تحریک انصاف کے ایم پی اے بھی ہیں لیکن مسائل جوں کے توں ہیں اس موقع پر وفد نے اقبال ظفر جھگڑا کا شکریہ ادا کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں