الطاف حسین ملک کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے، اس پر 234 کیسز ہیں ،جب میں بھارت گیا تو اس میں الطاف کو بھی دعوت دی گئی ،الطاف حسین نے اس پروگرام میں برصغیر کی تقسیم کو سب سے بڑا ظلم قرار دیا ، ایک بھارتی صحافی نے مجھ سے کہا کہ رـاـــ نے الطاف حسین کیلئے پوسٹر لگوائے ، حکومت فوری کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائے پولیٹیکل پارٹی دہشت گردی میں ملوث ہے ،پاکستان میں حکمران اپنی کرسی بچانے کیلئے مصلحتوں سے کام لے رہے ہیں
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پریس کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 5 مارچ 2016 22:26
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مارچ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ الطاف حسین ملک کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے، اس پر 234 کیسز ہیں جب میں بھارت گیا تو اس میں الطاف کو بھی دعوت دی گئی ،الطاف حسین نے اس پروگرام میں کہا کہ برصغیر پر سب سے بڑا ظلم یہ تھا کہ اس کو تقسیم کیا گیا ۔ بھارت کے ایک رپورٹر نے مجھ سے کہا کہ یہ رـاـــ نے ہمیں کہا کہ یہ پوسٹر لگوا دیں، حکومت فوری کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائے پولیٹیکل پارٹی دہشت گردی میں ملوث ہے پاکستان میں حکمران اپنی کرسی بچانے کیلئے مصلحتوں سے کام لے رہے ہیں ۔
وہ ہفتہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ خیبرپختونخوا ہ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
عمران خان نے کہاکہ مصطفی کمال کو الطاف حسین کی جانشین کے طور ہر جانا جاتا تھا اس نے کراچی میں ترقیاتی کام کیا انہیں سب پتہ ہے حکومت فوری کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائے پولیٹیکل پارٹی دہشت گردی میں ملوث ہے پاکستان میں حکمران اپنی کرسی بچانے کیلئے مصلحتوں سے کام لے رہے ہیں ۔
جب میں سکاٹ لینڈ گیا تو مجھے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کہے تو ہم آسکتے ہیں ۔میں 2007 حکومت سے کہتا رہا کہ لیکن چونکہ دونوں حکومت کے ساتھ تھے اسلئے ایکشن نہ ہوسکا ۔ہندوستان میں پاکستانی لیڈروں کے پوسٹرز لگائے جائے ہیں اور تقریب کے میزبان نے کہا کہ پوسٹرز لگوائیں ۔ن لیگ نااہل حکومت سے یہ نااہل نہیں خود کرپٹ ہیں میٹرو بس کیس کھولے تو پتہ چلے گا ۔چائینہ پاکستان اقتصادی راہداری کی تحقیقات کریں کہ 44ار ب ڈالر کی سرمایہ کاری کے پیچھے ان کے ہاتھ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی تشہری مہم پر قومی دولت کے کروڑو روپے خرچ کررہے ہیں ۔ اور اپنی کرسیاں بچانے کیلئے مصلحتوں کا شکار ہیں ۔ اورنج ٹرین منصوبے پر دو سو کروڑ روپے کا قرضہ لیاجارہاہے ۔ عمران خان نے کہاکہ میگا پروجیکٹس دگنی قیمتوں پر بنائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے نیب کو دھمکی دی ہے نیب کو چاہیے کہ وہ میٹرہ بس منصوبے کی تحقیقات کرے عمران خان نے ایم کیو ایم کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میں پہلا پاکستانی ہوں جس نے کہاتھا کہ ایم کیو ایم کا قائد دہشت گردہے اور جب میں بھارت گیاتھا تو مجھے بتایاگیا کہ ایم کیو ایم کے پوسٹرزــ’’را‘‘ نے لگوائے تھے ۔ عمران خان نے مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کے حوالے میڈیاکو بتایا کہ یہ تو پہلے الطاف کے جانشین تھے اب وہی الزامات لگارہے ہیں عمران خان نے کہاکہ حکومت مصلحتوں کاشکار ہے اور ایم کیو ایم کے معاملے پر جوڈیشنل کمیشن بناکے تحقیقات ہونی چاہیے مگرایم کیو ایم کے قائد پر لگنے والے الزامات پر حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ کرکٹ میں سفارشی افراد کو لگا کر کرکٹ کو تباہ کردیا ہے مصطفی کمال کے الزامات پر جوڈیشنل کمیشن بنایا جائے میں پہلا پاکستانی تھا جس نے ایم کیو ایم کے قائدکو دہشت گرد قرار دیا غلام ہمیشہ غلام رہتا ہے اور اچھا انسان نہیں بن سکتا ہے جبکہ بھیک مانگنے والے کسی سے آنکھ نہیں ملا سکتے ۔ وہ ہفتے کو پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، وزیر اعلیٰ کے معاون مشتاق غنی ، صوبائی وزراء بھی موجود تھے ۔ عمران خان نے کہاکہ ہندوستان گیا تو بتایا گیا کہ راء نے قائد ایم کیو ایم کے پوسٹر لگوائے کہا جا رہا تھا کہ مصطفی کمال الطاف حسین کے جانشین ہیں ۔حکمران اپنی کرسی بچانے کے لئے مصلحتوں کا شکار ہیں وہ قومی دولت سے اپنی تشہیر پر کروڑوں روپے خرچ کر رہے ہیں میگا پراجیکٹس دگنی قیمتوں پر بن رہے ہیں نیب تحقیقات کرے ۔ انہوں نے کہاکہ شریف برادران خودکو بادشاہ اور عوام کو اپنا غلام سمجھتے ہیں شہباز شریف نے نیب کو دھمکی دی ہے قومی احتساب بیورو کو شہباز شریف کی کرپشن کی تحقیقات کرنی چاہیے میٹرو بس میں گھپلوں کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ کرکٹ میں سفارشی افراد کو لگا کر کرکٹ تباہ کردیا گیا ہے ۔ عمران خان نے کہاکہ نوجوان طبقہ پاکستان کا مستقبل ہے نوجوانوں کو درسست سمت میں لگا یا تو پاکستان ترقی کریگا چمپئین وہی ہوتا ہے گرنے کے بعد خودکو اٹھاتا ہے ہارسے ڈرنے والے کو جیتنا نہیں آتا ۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اور اس ملک کا مستقبل ہیں انہیں درست سمت میں لگایا جائے تو ملک بن جائیگا ۔ انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ کبھی بھی ضمیر کا سودا نہ کریں ہمیشہ سچ او ر حق کے لئے کھڑے ہو ں کبھی ہار نہ مانیں اور غلامی قبول نہ کریں کیونکہ غلام ہمیشہ غلام ہی رہتا ہے ۔ چیمپین وہی ہوتا ہے گرنے کے بعد اٹھتا ہے جبک ہار سے ڈرنے والے کبھی بھی چمپین نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ ترقیافتہ ممالک نے اپنے اندر خود داری پیدا کی سنگار پور کی آبادی پشاور سے بھی کم ہو گئی ہے لیکن اس کی ایکسپورٹ 512ارب ڈالر ہے جبکہ آج پاکستان کی برآمد 20ارب ڈالر ہے بہت جلد لوگ پاکستان میں نوکریاں تلاش کرنے کے لئے آئینگے ۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 نے مالی امداد برین ٹیومر کا شکار ڈیزاسٹر ریسکیور کے حوالے کر دی
محکمہ صحت خیبر اور ادارہ برائے بحالی جسمانی معذوران کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ
پشاور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) کی زیر صدارت بین المذاہب ہم آہنگی کونسل کا اجلاس
ڈیجیٹل سکل ڈویلپمنٹ پروجیکٹ DECODE کے تحت KP کی سب سے بڑی IT بھرتی مہم کا انعقاد کیا گیا
پشاور ،غیر قانونی و غیر معیاری ایرانی پٹرول کی فروخت کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہر کو سنائی گئی 3ماہ کی سزا معطل
خیبر، باڑہ پولیس کی کارروائی، 15 کلوچرس برآمد، ملزم گرفتار
سعودی عرب کی شاہی خاندان کی خاتون لوئر دیر میں مقامی شخص کے ساتھ غائب ہوگئی
ضلعی انتظامیہ خیبر،ایکسائزپولیس اورایف سی کی مشترکہ کارروائی، 200 کنال پرپوست کی کاشت کو تلف کر دیا گیا ..
ریسکیو1122خیبرپختونخواکےریجنل ڈائریکٹر آپریشنز کا ڈسٹرکٹ ریسکو چارسدہ کادورہ
صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی کا پشاور میں چائنہ ونڈو کا دورہ، فرینڈشپ وال پر دستخط کئے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
-
عمران خان نے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں ہم مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لینے دیں گے، فیصل کریم کنڈی