مردم شماری (ن) لیگ کے موجودہ دور حکومت میں ہی ہو گی ،پارٹی سے وفا داری کو عہدوں پر ترجیح دی ، وزیر اعظم کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، پاک فوج پر فخر ہے،فاٹا میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے ، عارضی بے گھر لوگوں کی بحالی اور باعزت واپسی یقینی بنائیں گے

گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑاکا ٹی وی انٹرویو

ہفتہ 5 مارچ 2016 21:47

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مارچ۔2016ء ) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ مردم شماری (ن) لیگ کے موجودہ دور حکومت میں ہی ہو گی اپنی پارٹی سے وفا داری کو عہدوں پر ترجیح دی ہے ، وزیر اعظم کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، پاک فوج پر فخر ہے اور یہ ہماری فوج ہے ، امن و امان کا قیام اولینترجیح ہے اور قبائلی علاقوں کے عارضی بے گھر لوگوں کی بحالی اور باعزت واپسی یقینی بنائیں گے ۔

وہ ہفتہ کو سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کی ترقی اور متاثرین کی آباد کاری میری پہلی ترجیح ہے ۔ جنگ زدہ علاقوں کو مکمل کلیئر کیے بغیر متاثرین کو واپس نہیں بھیج سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ضرب عضب کا فیصلہ کن مرحلہ جاری ہے اور دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ۔

(جاری ہے)

اکتوبر نومبر تک تمام متاثرین کو دوبارہ ان کے گھروں میں آباد کریں گے ۔

اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ 14 لاکھ بے گھر افراد کو باع زت طور پر ان کے گھروں تک پہنچایا گیا ۔ قبائلی علاقوں میں اصلاحات کے لئے سرتاج عزیز کی سربراہی میں کمیٹی کام کررہی ہے گورنر کے پی کے نے کہا کہ اپنی پارٹی سے وفاداری کو عہدوں پر ہمیشہ ترجیح دی ہے اور اس عہدے پروزیر اعظم کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے، پاک فوج پاکستان میں امن و امان کی بحالی کیلئے بہت بڑا کردار ادا کر رہی ہے۔

اقبال ظفر نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کی ہے اور چلے بھی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم پورے انتظامات کے ساتھ مردم شماری کرنا چاہتے ہیں تا کہ اس میں کوئی کمی نہ رہ جائے اور لوگ اس پر انگلیاں نہ اٹھائیں، ہمارے اسی دور میں مردم شماری ہر صورت ہو گی۔…

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں