خیبر پختونخوا حکومت نے 715ملازمین اور اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کردیا

ہفتہ 5 مارچ 2016 16:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء) خیبر پختونخوا حکومت نے 715ملازمین اور اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے ۔ کرپشن ، اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت مختلف الزامات میں جولائی 2013سے دسمبر 2016تک ان اساتذہ اورملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیا گیاہے محکمہ تعلیم کے رپورٹ کے مطابق 715کو ملازمت سے فارغ کیا گیا جن میں 82کو ڈس مس اور 477کو ملازمت سے فارغ کیا گیا 95کو جبری طور پرریٹائرڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

284اساتذہ اور ملازمین کے سالانہ ایکریمنٹ روک دی گئی ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے فارغ کئے جانے والے ملازمین سے سات کروڑ روپے کی واجبات کی وصولی کے لئے نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں۔صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ تعلیم ، صحت دیگر محکموں کے لئے اصلاحات شروع کئے ہیں جس کے تحت ڈیوٹیاں سرانجام نہ دینے والے ملازمین کو فارغ کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں