گورنر اقبال ظفر جھگڑا کی تعیناتی خوش آئند ہے ‘ حاجی نور محمد

ہفتہ 5 مارچ 2016 12:32

پشاور۔05 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مارچ۔2016ء ) مسلم لیگ (ن) کے چیف آرگنائزر پی کے 10 حاجی نور محمد ‘ صدر یونین کونسل بازید خیل ڈاکٹر رحیم داد خان ‘ ڈاکٹر زیور خان چیف آرگنائزر ٹاؤن فوراور ڈاکٹر عبدالقیوم جنرل سیکرٹری کوہ دامان نے اپنے مشترکہ بیان میں اقبال ظفر جھگڑا کی بحیثیت گورنر خیبر پختونخوا تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اقبال ظفر جھگڑا فاٹا کے ساتھ خیبر پختونخوا کے مسائل بھی حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں