موٹروے انٹرچینج پشاور:پولیس کی کاروائی، گاڑی کی تلاشی کے دوران قرآن پاک کے تاریخی نسخے،کتابیں اور مختلف زبانوں پر مشتمل خطوط برآمد، دو افراد گرفتار ، قدیم نسخوں میں ایسے خطوط بھی شامل ہیں جن کے الفاظ سونے سے تحریر کیے گئے ،قرآن پاک کے نسخے اور کتابیں دو سے اڑھائی سال پرانے ہیں۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 4 مارچ 2016 17:07

پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2016ء) موٹروے پولیس نے گاڑی کی تلاشی کے دوران قرآن پاک کے تاریخی نسخے،کتابیں اور مختلف زبانوں پر مشتمل خطوط برآمد کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے،قرآن پاک کے نسخے اور کتابیں دو سے اڑھائی سال پرانے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موٹروے انٹرچینج پشاور سے برآمد کیے جانیوالے قدیم نسخوں میں ایسے خطوط بھی شامل ہیں جن کے الفاظ سونے سے تحریر کیے گئے ہیں،ان نسخوں کی تحریر میں ایرانی،فارسی اور دیگر زبانیں استعمال کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی انکوائری میں معلوم ہوا ہے کہ گاڑی سے پکڑے جانیوالے قدیم نسخوں کو اسلام آباد سے کسی دوسرے ملک بھجوایا جا نا تھا،یہ نسخے افغانستان سے لائے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں