دو قبیلوں کے درمیان پہاڑ کی ملکیت کے تنازعہ کے حل کیلئے جرگے نے دونوں قبیلوں کے درمیان صلح کی کوششیں شروع کردیں

جمعہ 4 مارچ 2016 14:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء) پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان کی جانب سے دو قبیلوں کے درمیان پہاڑ کی ملکیت کے تنازعہ کے حل کے لئے بنائے گئے جرگے نے دونوں قبیلوں کے درمیان صلح کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان کے ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقہ کوٹکئی میں محسود قبائل کے دو ذیلی قبیلوں نظرخیل اور ملکشائی کے درمیان پہاڑ کی ملکیت کے تنازعے نے شدت اختیار کی ہوئی ہے، دونوں قبیلوں کے درمیان تصادم میں دو افراد زخمی ہوئے ۔

کشیدگی اور تنازعے کے حل کے لیے سینیٹرمولانا محمد صالح شاہ کی سربراہی میں محسود قبائل کے 30 رکنی سرکردہ عمائدین کا جرگہ پولیٹیکل کمپاؤنڈ جنوبی وزیرستان سے کوٹکئی کے لئے بھیج دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں