یونیورسٹی ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا گیا

جمعہ 4 مارچ 2016 12:10

پشاور۔04 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مارچ۔2016ء تاریخی حیثیت کے حامل‘ یونیورسٹی ٹاؤن میں153 ملین روپے کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان منصوبو ں کے تحت سڑکیں ‘ فٹ پاتھ ‘ سٹریٹ لائٹس اور گرین بیلٹ کی تعمیر شروع کردی گئی ہے جس سے یہاں کے رہائشیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ۔ ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر یونیورسٹی ٹاؤن سے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل مجاہد علی ‘ عدنان ممریز ڈسٹرکٹ ممبر خواتین ڈاکٹر حمیرہ گیلانی اور ڈاکٹر آسیہ اسد ‘ ملک واجد سمیت پی ڈی اے کے ڈائریکٹر روڈ جمعہ الرحمن این ایل سی کے آفیسرز موجود تھے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں