پاکستان سٹیٹ آئل اپنے پمپوں میں فیول کی رسائی ،گیج اور معیارکویقینی بنائے، کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،امیرمقام

جنوبی اضلاع میں آئل ریفائنری قائم کرنے ،پی ایس او ڈیپودوبارہ بحال کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے وفاقی اداروں کے افسروں اوراہلکاروں کامقصدعوام کوریلیف دینا ہے وژن پرعملدرآمدکیلئے اہلکارفرائض منصبی میں کوئی کوتاہی نہ برتیں، مشیر وزیراعظم

جمعرات 3 مارچ 2016 18:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پاکستان سٹیٹ آئل اپنے پمپوں میں فیول کی رسائی ،گیج اور معیارکویقینی بنائیں،کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ جنوبی اضلاع میں آئل ریفائنری قائم کرنے اور PSO ڈیپوکودوبارہ بحال کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے تاکہ جنوبی اضلاع کے عوام کواستفادے سمیت ریلیف مل جائے۔

انہوں نے کہاکہ یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن خیبرپختونخوامیں خالی اسامیاں فی الفورپرکردیں تاکہ نئے یوٹیلیٹی سٹورکے قیام کے یقینی بنایا جاسکے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رائشگاہ واقع پشاورکینٹ میںPSO،جیولاجیکل سروے آف پاکستان اوریوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مذکورہ تینوں اداروں کے افسران بالا شرکت کی اورانجینئرامیرمقام کواپنے محکموں کے کارکردگی کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ وفاقی اداروں کے افسروں اوراہلکاروں کامقصدعوام کوریلیف دینا ہے تاہم اس وژن پرعملدرآمد کرنے کیلئے وفاقی اداروں کے اہلکاراپنے فرائض منصبی میں کوئی کوتاہی نہ برتے۔مذکورہ محکموں کے افسران نے انجینئرامیرمقام کواپنے مسائل سے آگاہ کیاتاہم اس موقع پرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کیلئے متعلقہ وزیرسے بات کروں گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں