ملا فضل اللہ جہاں چھپاہے وہاں افغان حکومت کی رسائی نہیں،افغان سفیر

جمعرات 3 مارچ 2016 15:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مارچ۔2016ء) پاکستان میں تعینات افغانی سفیرڈاکٹرمحمد عمر زاخیل وال نے کہا ہے کہافغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنیکی اجازت نہیں دیں گے،تحریک طالبان کا سربراہ ملا فضل اللہ ایسے علاقے میں چھپا ہے جہاں افغان حکومت کی رسائی نہیں، خیبرپختونخوامیں9لاکھ رجسٹرڈاور6لاکھ غیررجسٹرڈافغان مہاجرین موجودہیں،دونوں ممالک کے د رمیان امن اوراعتمادکی فضاپیداکرنیکی کوشش کروں گا،دونوں ممالک کودرپیش چیلنجزمل کرہی حل کئے جاسکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پشاور میں افغان قونصلیٹ میں مہاجرین سے خطاب کے دورا ن کیا۔افغانی سفیر ڈاکٹر محمد زاخیل وال کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے د رمیان تنازع نہیں بداعتمادی کی فضاہے جس کو حل کرنے سے ہی دونوں ممالک میں امن قائم ہو سکے گا،دونوں طرف کچھ عناصر امن نہیں چاہتے،مذاکرات شروع ہوتے ہی دونوں ممالک کا ماحول خراب کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک طالبان پاکستان نے سربراہ ملا فضل اللہ کے حوالے سے افغانی سفیر کا کہنا تھا کہ ملا فضل اللہ ایسے علاقے میں چھپا ہے جہاں افغان حکومت کی رسائی نہیں ہے،لیکن کچھ بھی ہو افغان حکومت اپنی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی۔ڈاکٹر زاخیل وال کا کہنا تھا کہ،پاکستان اورافغانستان کے درمیان بات چیت کے لیے فضاسازگارہے، اب حالات بدل چکے ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے لوگ امن چاہتے ہیں مگر دونوں ممالک میں کچھ ایسے عناصر موجود ہیں کو تعلقات خراب کرنے کی کوششوں میں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا خیبرپختونخوامیں9لاکھ رجسٹرڈاور6لاکھ غیررجسٹرڈافغان مہاجرین موجودہیں،پاکستان میں افغان مہاجرین کی مشکلات کے حوالے سے حکام سے بات کروں گا،دونوں ممالک کودرپیش چیلنجزمل کرہی حل کئے جاسکتے ہیں،دونوں ممالک کے د رمیان علاقائی،جغرافیاتی،دیرینہ تعلقات صدیوں سے قائم ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں