اقراء نیشنل یونیورسٹی میں دوروزہ تقریری مقابلے اختتام پذیر

جمعرات 3 مارچ 2016 12:25

پشاور۔03 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مارچ۔2016ء ) اقراء نیشنل یونیورسٹی میں دوروزہ تقریری مقابلے منعقد ہوئے جس میں پشاور بھر سے 23تعلیمی اداروں کے 84طلباء وطالبات نے تقریری مقابلوں میں حصہ لیا اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی یونیورسٹی کے چانسلر عبیدالرحمن تھے‘ مقابلوں کو اردواورا نگریزی کے دو کیٹگری میں تقسیم کیاگیا تھا اردو کے پہلی کیٹگری میں پہلی اور دوسری پوزیشن کے ایم سی کے شفاق تنویر اور یوای ٹی کے مبشر اسلام نے حاصل کی‘اردو کی دوسری کیٹگری میں آئی ایم سائنسز کے احمدالله اور برینزکے محمدصادق نے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

انگلش کی پہلی کیٹگری میں کے ایم سی کے امیر صدیق اور ایم ایس پی کی سارہ خان ، انگلش ٹوکیٹگری میں عائشہ انسٹیٹیوٹ کی کائنات فاروقی اور پاک ترک سکول کے توصیف اباسین نے نے بالترتیب پہلی اوردوسری پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں