حکومت اقلیتی برادری کی فلاح وبہبودکے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔سردارسورن سنگھ

منگل 1 مارچ 2016 21:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امورسردارسورن سنگھ سے پی ٹی آئی کرک کے ضلعی ممبران کے ایک نمائندہ وفدنے ان کے دفتر میں ملاقات کی جن میں اسماعیل گل ڈسٹرکٹ کونسلر ،عمران مسیح تحصیل کونسلر،فرید گل اقلیتی صدر ،لیاقت نائب صدر،غفور ناصر سیکرٹری مالیات،رفیق مسیح،عنبرمسیح اوررابرٹ گل شامل تھے۔

نمائندہ وفدنے سردار سورن سنگھ کو اقلیتی برادری کے مسائل سے آگاہ کیا اور معاون خصوصی سے انکے حل کے لئے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ سردار سورن سنگھ نے ان کے مسائل کو توجہ اور ہمدردی سے سنے جبکہ بعض مسائل ڈپٹی کمشنر کرک کیساتھ بات کرکے موقع پرحل کروائے اور باقی مسائل کوبھی حل کرنیکی یقین دہانی کروائی جس پر مذکورہ وفدنے سردارسورن سنگھ کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

سردار سورن سنگھ نے کہاکہ حکومت اقلیتی برادری کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے جن میں چرچ کی تعمیر،پانی کے مسائل اور اقلیتی برادر ی کے قبرستان کی چار دیواری ،اقلیتی برادری کے لئے کالونی بنانا شامل ہے۔ سردارسورن سنگھ نے اقلیتی برادری کو یقین دلایا کہ انکے تمام جائزمطالبات حل کئے جائیں گے۔ آخر میں وفدنے سردار سورن سنگھ اور پی ٹی آئی حکومت کا انکے مسائل پر توجہ دینے پر شکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں