کھیل ذہنی و جسمانی نشونما اور صحت مند معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،پرویزخٹک
صوبے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں پہلی بار کھیلوں کے فروغ کیلئے 7کروڑ 40لاکھ روپے رکھے گئے ہیں ، 4ارب روپے لاگت سے صوبے کی 75تحصیلوں میں گراؤنڈز تعمیر کئے جارہیں ہیں ،وزیراعلی خیبرپختونخوا
منگل 1 مارچ 2016 20:22
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کھیل ذہنی و جسمانی نشونما کے ساتھ قائدانہ صلاحیتوں کو نکھار کر صحت مند معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں قیوم سٹیڈیم میں پشاور یونیورسٹی اور ہائیر ایجوکیشن کے زیر اہتمام آل پاکستان بین الجامعات اتھیلٹکس چمپین شپ کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
صوبائی وزیر کھیل و ثقافت محمود خان وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی، وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی ڈاکٹر رسول جان، ڈائریکٹر جنرل ہائیر ایجوکیشن کمشن فرمان اﷲ کے علاوہ نامور کھلاڑیوں نے تقریب میں شرکت کی۔(جاری ہے)
ملک کی 36یونیورسٹیوں سے کھلاڑی سہ روزہ چیمپئن شپ میں مختلف مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے چمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح کیا۔
وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل تفریح اور مسرت کے ساتھ مثبت اور صحت مند مسابقت کا جذبہ بیدار کرنے کے علاوہ تعلیم کیلئے سازگار ماحول پروان چڑھانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو ہر قسم کے حالات سے نمٹنے اور مشکلات کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو قومیں کھیلوں کے فروغ پر توجہ دیتی ہیں ان کے شفا خانے اور جیل خانے خالی رہتے ہیں۔ انہوں نے بین الجامعات کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مقابلے قومی ہم آہنگی پروان چڑھانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں پہلی بار کھیلوں کے فروغ کیلئے 7کروڑ 40لاکھ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ 4ارب روپے کی لاگت سے صوبے کی 75تحصیلوں میں گراؤنڈز تعمیر کئے جارہیں ہیں جن میں سے 25گراؤنڈز جلد مکمل ہو جائیں گے۔ اسی طرح 4کروڑ روپے کی لاگت سے کھیلوں کا سامان کھلاڑیوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے جبکہ باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کرکٹ اکیڈمی کے قیام کی منظوری کے ساتھ ایبٹ آباد میں 202ملین روپے کے خرچ سے سپورٹس جمنیزیم کی تعمیر کی منظوری دی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کی بحالی کیلئے 700ملین روپے مختص کرنے کے ساتھ نوشہرہ میں 20کروڑ روپے کی لاگت سے عالمی معیار کا سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کے میدانوں کی بحالی پر 300ملین روپے خرچ کئے جا رہے ہیں جبکہ بنوں اور کوہاٹ میں ہاکی ٹرف کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر پشاور یونیورسٹی میں ٹورٹن ٹریک کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے 800میٹر ریس کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کے علاوہ امجد عزیز ملک کو ایشیا سپورٹس جنرلسٹ فیڈریشن کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر شیلڈ بھی دی۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبر پختونخوا،بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ٹیبل ٹینس صوبائی لیگ کا آغاز
وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ٹیبل ٹینس صوبائی لیگ کا آغاز ، معاون خصوصی مشعود احمد خان نے ..
پشاور ، کاروباری خواتین کے لیے رجسٹریشن اور تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
صاف پانی کی فراہمی,نکاسی آب اور ٹیوب ویلوں کی مرمت سمیت تمام مسائل کا حل ترجیح ہے،پختون یار خان
لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں صحت کارڈ پر داخل مریض کیلئے باہر سے ادویات کی خریداری کے معاملے پر شعبہ گائنی کی ..
وزیر زراعت میجر )ر(سجاد برکوال کو زرعی شعبہ کی ترقی کے حوالے سے ہائیڈرو پانک سسٹم کے جدید منصوبے کے متعلق ..
خیبر پختونخوا کے وزیر تعمیرات شکیل احمد نے ارباب نیاز انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کے تعمیراتی منصوبے کی تکمیل ..
پشاور ہائی کورٹ کا 14 دن کے اندر اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے نو منتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
خیبر پختونخوا کے دریاؤں میں سیلابی صورت حال اور مزید بارشوں کی وجہ سے خطرات بڑھنے کے خدشہ
خیبرپختونخواہ اسمبلی مخصوص نشستوں پر حلف معاملہ،وزیراعلیٰ اور کابینہ کو اجلاس طلب کرنے کیلئے اقدامات ..
گورنرحاجی غلام علی کی کسٹمز ہاؤس پشاورمیں 2 شہید کسٹمز انٹیلی جنس اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات