صوبائی شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے ایک وفدکاگورنرخیبرپختونخوا سے ملاقات

منگل 1 مارچ 2016 19:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) صوبائی شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے ایک وفد نے منگل کے روز خیبر پختونخوا کے قائمقام گورنر اسد قیصر سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد کی سربراہی علامہ حمید حسین امامی کر رہے تھے جبکہ علامہ زاہد حسنین بخاری، مولانا مہدی غلام، سید جواد کاظمی، مجاہد علی اخونزادہ، سید ارباب علی شاہ، سید لیاقت علی کاظمی، یوسف علی شاہ جعفری، مولانا زوار حسین صادقی، مولانا سید مرتضی جعفری، ذکی الحسنین اور اسد علی بھی انکے ہمراہ تھے۔ وہ کچھ دیر گورنرکے ساتھ رہے اورانہیں درپیش مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا۔ قائمقام گورنر نے وفد کی معروضات غورسے سنیں ان کے حل کیلئے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں