پرامن اور ترقی یافتہ مالاکنڈڈویژن کے قیام کیلئے تعلیم نسواں کی اہمیت سب سے بڑھ کر ہے، میجر جنرل نادر خان
منگل 1 مارچ 2016 18:37
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم مارچ۔2016ء) پرامن اور ترقی یافتہ مالاکنڈڈویژن کے قیام کیلئے تعلیم نسواں کی اہمیت سب سے بڑھ کر ہے ، ان خیالات کا اظہار جنرل آفسیر کمانڈنگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل نادر خان نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لنگرخوازہ خیلہ کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔اس سکول کو پاک فوج کی کوششوں سے ازسرنو مرمت کیا گیا ہے۔
خوازہ خیلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لنگرمیں ایک افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی جنرل آفسیر کمانڈنگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل نادر تھے ، اور ان کے علاوہ بریگیڈئیر اسداللہ، ڈپٹی کمشنر عاطف رحمن، ناظم اعلی محمد علی شاہ،سول اور فوجی اعلی افسران کے علاوہ اساتذہ اور اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔(جاری ہے)
جی اوسی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا،انھوں نے مزید کہا کہ خوازہ خیلہ کو سول حکومت کے ساتھ مل کر ایک ماڈل ٹاون کے طور پر منظم کریں گے اورسوات کینٹ عوام کی امنگوں کا مظہر ہوگا۔
اس سکول کو پاک فوج نے قلیل مدت میں ازسر نومرمت کیا ہے اور اس سکول کو مزید وسعت بھی دی گئی ہے۔اب اس سکو ل میں پہلے کی نسبت 500سے زائد طالبات علم کے زیور سے آراستہ ہوکر معاشرے کو پرامن اور ترقی یافتہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گی ۔جی او سی نے سکول کا بغور دورہ کیا اوراس کوشش کو سراہا۔اس کے بعدجی او سی نے ایک بیوہ کے گھر کا بھی دورہ کیا،جس کو پاک فوج نے مکمل طور پر تعمیر کر کے دیاہے۔ تعلیم کے حوالے سے پاک فوج کی ان کوششوں کو اساتذہ ، طالبات اور اہلیان علاقہ نے خواب سراہا اور انھوں نے اس موقع پر جی اوسی کا شکریہ بھی ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
دھاندلی کی اسمبلیاں قبول نہیں ہیں،فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے،مولانافضل الرحمان
مجوزہ صوبائی صحت پالیسی میں تمباکو کنٹرول شامل کرنیکا مطالبہ
سیکرٹری لائیو سٹاک خیبر پختونخوا سے اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے سربراہ فرخ تویروف ..
قانون سازی عوام اور ملکی مفاد میں کی جائے‘ فائق شاہ
سیلاب متاثرین ، پنجاب حکومت کی طرف سے مہیا فوڈ پیکیج تقسیم
ملاکنڈ ٹیکس فری زون ، عوام و تاجروں کی حمایت کرینگے ، عنایت اللہ
امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے، پروفیسر ابراہیم
پیٹرول ڈیلرز کا غیر قانونی ڈبہ سٹیشنوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
مئی سانحہ پاکستان کی بنیادی اساس پر حملہ تھا ‘ اختیار ولی خان
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات بارے اجلاس ،بریفنگ دی گئی
ترقی کے اس دور میں طلبا کیساتھ طالبات کو بھی سکلڈ ایجوکیشن سے آراستہ کرنا وقت کا تقاضا ہے ،مینا خان ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سموگ پر قابو پانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
-
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
حکومت میں ہوتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں،محمد اورنگزیب
-
دھاندلی کی اسمبلیاں قبول نہیں ہیں،فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے،مولانافضل الرحمان
-
آئی ایم ایف نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر ٹیکس لگانے کانیا مطالبہ کر دیا
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا