پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.3ریکارڈ کی گئی

منگل 1 مارچ 2016 14:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء) پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کوپشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی وجہ سے لوگوں میں سخت خوف وہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.3ریکارڈ ہوئی ،زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھااور اس کی گہرائی 110 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں