انٹر کالجز خواتین سپورٹس مقابلوں کا آغاز
پیر 29 فروری 2016 19:30
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) ڈائریکٹریٹ آف ہائیر ایجوکیشن خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام انٹر کالجز خواتین سپورٹس مقابلے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں رنگا رنگ وپروقار تقریب میں آغاز ہوگیا ۔ جس میں پشاور ڈیژن کے دس کالجز نے حصہ لیا ۔ باضابطہ افتتاح ڈائریکٹرہائیر ایجوکیشن نورالله وزیر نے کیا ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس ہائیر ایجوکیشن عبدالرشید انور ، انچارج سپورٹس کمیٹی شگفتہ نثار، آرگنائزنگ سیکرٹری رحم بی بی ، نجمہ قاضی ، ڈائریکٹر پی ایس بی ممتاز گل ، پشاور اپ لفٹ پروگرام کے کوارڈینیٹر صلاح الدین سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹریٹ آف ہائیر ایجوکیشن خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام اور پشاور اپ لفٹ پروگرام کے تعاون سے چار روزہ انٹر کالجزخواتین سپورٹس مقابلے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع ہوگئے جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا جس کے بعد نعت شریف ، قومی ترانہ اور تمام ٹیموں نے مارچ پاسٹ پیش کیا ۔(جاری ہے)
ان مقابلوں میں ٹیبل ٹینس ، بیڈمنٹن، رسہ کشی اور والی بال کے تین سو سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خواتین سپورٹس پر بھرپور توجہ دے رہا ہے یہی وجہ ہے کہ خواتین کے نومختلف گیمز کو سپورٹس کے کلینڈ ر میں شامل کیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سپورٹس فیسٹول میں پشاور ڈویژن کے کالجز شرکت کررہے ہیں اور اس میں جو بھی ٹیم کامیابی حاصل کریگی وہ انٹر ڈویژنل مقابلوں میں اپنے ڈویژن کی نمائندگی کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے اس سرگرمیوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آنے میں بھی مدد ملے گی اور یہ ٹیلنٹ پالش ہوکر ملک وقوم کانام روشن کرسکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کیلئے کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیاں بہت ضروری ہیں کیونکہ جب خواتین صحت مند ہونگی تو پورا معاشرہ صحت مند ہوگا ۔ اس سے پہلے پانچ مختلف گیموں کا انعقاد ہوچکا ہے جس میں ہاکی کرکٹ ، باسکٹ بال نیٹ بال اور ایھتلیٹکس شامل ہیں جبکہ باقی چار گیمز جن میں ٹیبل ٹینس ، والی بال ، بیڈمنٹن اور رسہ کشی کے مکمل ہونے کے بعد ایک گرینڈ اختتامی تقریب منعقد کی جائے گی ۔ اور کھلاڑیوں کو سرٹیفکیٹس میڈلز اور کیش انعامات دیئے جائینگے ۔ ان گیمز میں دس مختلف کالجز جن میں گرلز کالج زریاب کالونی ، گرلز کالج سٹی گلبہار، گرلز کالج متھرا ، گرلزکالج چغر مٹی ، گرلز کالج باچاخان ، گرلز کالج شبقدر، گرلز کالج عمرزئی ، گرلز کالج چارسدہ نمبر ون ، گرلز کالج تاجو بی بی اور فرنٹیئر کالج پشاورکی ٹیمیں شرکت کررہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی ڈی آئی خان کے علاقہ درابن میں کسٹمز کی گاڑی پر ..
گندم کی خریداری کے عمل میں سو فیصد شفافیت کے ساتھ ساتھ خریدی جانے والی گندم کے معیار کو بھی ہر لحاظ سے ..
کھیلوں کے شعبے میں باصلاحیت نوجوانوں کی بھرپور سرپرستی کی جائے گی، صوبائی وزیر پختون یارخان
iعوام کی خدمت کیلئے میدان میں کھڑے ہیں ‘ ابراہیم خان
gپشاور پریس کلب کی وزیراعلی خیبرپختونخوا کی خاتون مشیر برائے سوشل ویلفیئر مشعال یوسفزئی کی جانب سے سینیئر ..
{گرانفروشی پر مزید 28 نانبائیوں کو گرفتار کرلیا گیا‘ جیل منتقل
qگلیشیئرز پگھلنے سے نو اضلاع میں سیلابی صورتحال کا امکان
بارشوں سے جانی نقصان ‘ فرزند وزیر کا افسوس کا اظہار
پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا
ضروری مرمت اور ناگزیر وجوہات کی بناء پر بجلی بند رہے گی، پیسکو
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا ..
پشاور،قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت