پشاور، بہترین نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دو ایس پیز کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا

پیر 29 فروری 2016 16:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس ناصر خان دُرانی نے سنٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ ایک تقریب میں فرائض کی ادائیگی کے دوران جرائم پیشہ افراد بالخصوص اغوا کاروں اور بھتہ خوروں کے خلاف بہترین نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دو ایس پیز کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔تفصیلات کے مطابق پچھلے چھ مہینوں کے دوران فرائض کی ادائیگی کے دوران قانون کو مختلف نوعیت کے جرائم میں مطلوب افراد بالخصوص بھتہ خوروں اور اغوا کاروں کے خلاف ایس پی امجد خان اور ایس پی نثار خان کی بہترین کارکردگی کو فورس کے دیگر اہلکاروں کے لئے مثالی اورقابل تقلید قرار دیا گیا ۔

آئی جی پی نے دونوں ایس پیز کو آج سنٹرل پولیس آفس پشاور بلایا جہاں ایک تقریب میں دونوں ایس پیز کو پیشہ وارانہ فرائض کے ادائیگی کے دوران ہر قسم کے جرائم میں مطلوب افراد بالخصوص بھتہ خوروں اور اغوا کاروں کے خلاف بہترین نمایاں کارکردگی پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا ۔

(جاری ہے)

آئی جی پی نے دونوں پولیس آفسروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پولیس فورس کے لئے قیمتی اثاثہ قرار دیا اور ان کی سربراہی میں قانون کو مطلوب افراد کے خلاف مزید کامیابیاں کامرانیاں حاصل کرنے کی اُمید ظاہر کی۔پرنسپل سٹاف آفیسر برائے آئی جی پی محمد افضل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں