نیب خیبر پختونخوا نے اہم کرپشن مقدمات کی تفصیلات ہیڈ کوارٹر کو ارسال کردیں

پیر 29 فروری 2016 16:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) نیب خیبر پختونخوا نے اہم کرپشن مقدمات کی تفصیلات ہیڈ کوارٹر کو ارسال کردی ہیں جبکہ صوبے میں کرپشن کے الزامات میں مزید تین اہم ترین شخصیات کی گرفتاری عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

چیئر مین نیب کی جانب سے ملک بھر کے تمام ریجنز سے اہم مقدمات کی تفصیلات طلب کی تھی اور انہیں دس دن کے اندر اندر نمٹانے کی ہدایات کی ہے نیب خیبرپختونخوا کی جانب سے کرپشن کے الزامات کی روشنی میں اہم اقدامات کئے ہیں نیب خیبرپختونخوا کی کارکردگی باقی صوبوں سے بہتر ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب خیبر پختونخوا میں اہم کرپشن کے مقدمات کی تفصیلات نیب ہیڈ کوارٹر کو ارسال کردی ہے ۔

اور دس دنوں کے اندر اندر کرپشن کے الزامات میں اہم گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہے نیب خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے میں سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ بیوروکریٹس اور ملازمین کو بھی بڑی تعداد میں گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں