موٹروے پولیس نے خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات مشتاق غنی کا تیز رفتاری پر چالان کر دیا

اتوار 28 فروری 2016 23:50

موٹروے پولیس نے خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات مشتاق غنی کا تیز رفتاری پر چالان کر دیا

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28فروری۔2016ء) موٹروے پولیس نے خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات مشتاق غنی کا تیز رفتاری پر چالان کر دیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق موٹروے پولیس نے خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات مشتاق غنی کا صوابی انٹر چینج کے قریب اوور سپیڈکے باعث 750 روپے کا چالان کر دیا۔موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پر حد رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جب کہ صوبائی مشیر اطلاعات مشتاق غنی کی گاڑی 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جا رہی تھی جس کے باعث ان کی گاڑی کا چالان کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں