پشاور، ڈسٹرکٹ انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ شیرین محل نے ٹرافی اپنے نام کرلی

اتوار 28 فروری 2016 17:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 فروری۔2016ء) پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ شیرین محل نے جیت لی فائنل میں ملک سپورٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 19 رنز سے شکست ، جمخانہ گراؤنڈپر منعقدہ فائنل میچ میں شرین محل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اورز میں169 رنز بنائے شرافت54 ، وسیم یوسفی 32 ، محمد شفیق 18 ، ملک سپورٹس کی طرف سے عابدالله اور فواد علی نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا وکٹ جبکہ ہدایت نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

جواب میں ملک سپورٹس کی ٹیم 157 پر آؤٹ ہوگئی ساجد خان 50 ، شازیب 30 ، خرم شہزاد35 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔ ناصر نے چار ،ظاہر نے تین ، شہزاد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد فیاض اور ساجد آفریدی ، سکور ر کے فرائض عبدالواحد نے انجام دیئے ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں پشاورڈسٹرکٹ کے ساتھ رجسٹرڈ120 کلبز نے حصہ لیا جس کے پہلے سیمی فائنل میں ملک سپورٹس نے آئی سی ایم ایس جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں شرین محل نے شمع کلب کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیاتھا۔

ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلرز ملک سپورٹس کے عابدالله،محمد عاطف اور ارشد اقبال قرار پائے ، بہترین بیٹسمین شمع کلب کے عادل آمین اورشیرین محل کے آفتاب خان، بہترین آل راؤنڈحماد الحسن،ایمرجنگ پلیئرمحمد عاطف قرار پائے۔جبکہ مین آف دی میچ کا ایوارڈناصر نے حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں