پشاور، گل بیلہ میں نجی سکول کے ساتویں جماعت کے طالب نے خودکشی کرلی

ہفتہ 27 فروری 2016 19:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) پشاور کے نواہی علاقے گل بیلہ میں نجی سکول کے ساتویں جماعت کے طالب نے خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق نجی اسکول میں جاں بحق ہونے والا طالب علم سلیمان نواحی علاقے گلبیلہ کا رہائشی تھا اور اپنے ساتھ پستول اسکول لایا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے ثابت ہواہے کہ سلیمان کسی بات پرمایوس تھا اور مایوسی میں سلیمان نے خودکشی کی،اسلحہ طالب علم کا ذاتی تھا، مزید تحقیقات کررہے ہیں،پولیس کے مطابق اسکول کو سیکورٹی ایڈوائزری جاری کی تھی،ایڈوائزری کے باوجود اسکول انتظامیہ نے سیکورٹی کے انتظامات نہیں کیے۔

ڈی ایس پی سجاد کے مطابق سیکورٹی کیلئے ایک گارڈ کچھ عرصہ قبل نوکری چھوڑ کرچلا گیا تھا،سیکورٹی گارڈرنہ ہونے کے باعث جاں بحق طالب علم سلیمان اسلحہ اسکول لانے میں کامیاب ہوا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں